ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ سیتل ماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، ملزم سے 11 کلوگرام چرس برآمد، ڈکیتی وچوری کے الزام میں9مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ،پولیس نے کم عمر بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے جعل سازی کرکے جعلی اسٹامپ تحریرکرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج،بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں دو نامزد اور چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمہ