ملتان( سٹاف رپورٹر)امام بخاری نے صحیح بخاری کا انتخاب چھ لاکھ احادیث سے کیا ، آج دنیا بھر کے دینی مدارس میں جامع بخاری کو پڑھا جاتا ہے ، ان خیالات کااظہار جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ختم بخاری کی سالانہ تقریب میں مولانا غلام حسین نقشبندی ،صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی ،مولانا محمد ضیاءالباروی نے خطاب میں کیا ،تقریب میں مولانا غلام حسین نقشبندی ، صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی ،صاحبزادہ نعمان میاں،مولانا محمد ضیاءالباروی، مولانا محمد حنیف،مولانا محمد ہاشم،مفتی اسلم فیضی، صوفی سجاد حامدی، حافظ محمد ظفر قریشی، مولانا بشیر احمد، مولانا محمد یٰسین، قاری رمضان چشتی، قاری محمد اسلم حامدی، قاری بشیر احمد کریمی اور مولانا محمد حسین سمیت دیگر علماءکرام کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔