ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بالخصوص مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی مزدور طبقے کے حقوق کے لیے عملی کردار ادا کر رہے ہیں، پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر عاشق بھٹہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مزدوروں، کسانوں اور کچلے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے رکھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو ملتان کے ضلعی صدر مبشر شاہ اور جنرل سیکرٹری رانا محمد افضل کے زیر اہتمام ریلوے سٹیشن ملتان پر پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں ملک اللہ بخش بھٹہ ،محمد حسین کھوکھر،مغیث احمد عرف منا بھائی،سجاد کھوکھر،محبوب کشمیری ودیگر نے شرکت کی۔