ملتان( سٹاف رپورٹر) سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے، نشہ ایک ایسی بیماری ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر ملتان کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد میثم صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رشید عباس خان بھی ان کے ہمراہ تھے ،دریں اثنانعیم اقبال نعیم اور رشید عباس خان نے علاج کے لیے آئے افراد کیلئے 20 رضائیوں کا تحفہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے حوالے کیا۔