ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چودری عبدالعزیز نے سول جج شیخ اللہ بخش کے بیٹے سکندر کے اغوا کے مقدمے میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ڈیرہ غازی خان کوآج طلب کر لیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک مغوی کو برآمد کیوں نہیں کیا پٹیشنر سابق سول جج اللہ بخش کے وکیل رانا عارف کمال نون نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ان کے موکل کا جوان بیٹا نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس کی جان کا خطرہ ہے۔