ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شاہ شمس پولیس کو یاسمین نے لڑائی جھگڑے کی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی، دریں اثنا زبیر نعیم ،لوہاری گیٹ پولیس کو نامعلوم کالر ،مخدوم رشید پولیس کو بابر علی ، فریدہ تبسم ، بستی ملوک پولیس کو محمد اظہر ، عبدالشکور ، صدر شجاع آباد کو بلال ، سٹی شجاع آباد پولیس کو ماریہ بی بی ،سٹی جلالپور پولیس کو حفصہ بی بی ،طالب حسین ،شہزاد اور حفظہ مائی نے جھوٹی اطلاعات کرکے ارتکاب جرم کیا ،سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بچوں سے بھیک منگوانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شاہ رکن عالم پولیس کو سب انسپکٹر سہیل افضل نے بتایا کہ ملزم حسنین جمیل کی گرفتاری کیلئے اہلکاروں کے ہمراہ پہنچاتو عدنان ،نوید وغیرہ نے اپنے نامعلوم ساتھیوں مسلح سوٹے ڈنڈے بلواکر اہلکاروں سے مزاحمت شروع کردی اور ملزم کو چھڑواکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس تھانہ مظفرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم دانش کو گرفتار کرکے 06 عدد موٹرسائیکل برآمد کرلیے،مخدوم رشید پولیس نے ملزم عدیل سے پسٹل دوگولیاں ،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم اسد سے پسٹل دوگولیاں ،صدر جلالپور پولیس نے ملزم سراج سے پسٹل دوگولیاں ،ملزم سلیم سے پسٹل گولیاں ،پاک گیٹ پولیس نے ملزم شاہ سوار سے پسٹل ،مظفرآباد پولیس نے ملزم ماجد سے پسٹل ،قطب پور پولیس نے ملزم حیدر علی سے پسٹل برآمد کرلیے ،بی زیڈ پولیس کو یوسف نے بتایا کہ گاڑی خرید کرنے کیلئے شوروم پہنچاجہاں پر ملزمان انس خان اور علی حیدر نے مجھ سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے جعلی ملکیت گاڑی مجھے فروخت کرکے لاکھوں بٹور لیے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے نامعلوم ملزمان سمر عباس سے موبائل چھین کر فرار،تھانہ دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کے علاقوں سے ملزمان شعیب الرحمان اور محمد نعیم کا جھپٹا مارکر موبائلزفونز لے گئے جب کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے عمر فاروق سے ملزمان نے موبائل چھین لیا ،حرم گیٹ پولیس نے چھاپہ مارکر تاش جوا کھیلتے ہوئے ملزمان یوسف اور اعجاز کو گرفتار کرکے داو پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی۔