• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ ڈس آرڈرز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے کمیونٹی سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہیموفیلیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی نے ورلڈ فیڈریشن آف ہیموفیلیا کے پیکٹ ( PACT) پروگرام کے تحت ملتان سیٹلائٹ چیپٹر میں بلڈنگ ڈس آرڈرز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے کمیونٹی سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد بلڈنگ ڈس آرڈرز کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ان مریضوں کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانا تھا جو ان حالات کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔سیمینار میں چلڈرن ہسپتال ملتان کے ہیماٹولوجی آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر ذوالفقارعلی رانا اور نشتر ہسپتال کے انچارج ایچ ٹی سی ڈاکٹر عمران احمد خان ، چیرمین ہدیہ فاونڈیشن صدر چیمبر آف ملتان سمال بزنس شیخ عمیر سعید،محمد سردار،ڈاکٹر سعدیہ لطیف،ڈاکٹر بنت زہرا،ڈاکٹر کامران،ڈاکٹر یاسمین نے خطاب کیا ۔
ملتان سے مزید