• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے کاروباری طبقہ عدم تحفظ کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے صدر ذیشان ظفر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان حکام کی غفلت کی وجہ سے معصوم شاہ روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردارتوں کی وجہ سے تجارتی و کاروباری طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری سمیت اہل ملتان میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، دوسری جانب حالیہ دنوں ملتان کے مرکزی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار معصوم شاہ روڈ کو ادھیڑ کر رکھ دیا گیاہے۔
ملتان سے مزید