• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی فوڈز فیسٹیول کی کامیابی وسیب کی کامیابی ہے، ظہور احمد دھریجہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی ثقافت نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا ہے، بلا تاخیر سرائیکی صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے،دیسی کھانوں کا فیسٹیول ہر سال ہوگا، سرائیکی فوڈز فیسٹیول کی کامیابی وسیب کی کامیابی ہے، ان خیالات کا اظہار سرائیکی فوڈ فیسٹیول کے چیف آرگنائزر ظہور احمد دھریجہ نے سالانہ سرائیکی فوڈ فیسٹیول میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، فیسٹیول کا اہتمام سرائیکستان قومی کونسل کی طرف سے کیا گیا، ظہور دھریجہ نے مزید کہا کہ جب تک صوبہ نہیں بنتا، سرائیکی وسیب میں ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی گورنر تعینات ہونا چاہئے، سول سیکرٹریٹ کو فعال کیا جائے اور وسیب کے حصے کے فنڈز اور ملازمتیں دی جائیں،اس موقع پر سرائیکی و سیاسی رہنمائوں ملک اللہ نواز وینس، ارشد اقبال بھٹہ، ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، ملک جاوید چنڑ، شریف خان لاشاری، طاہر محمود دھریجہ، ارسلان خان مٹھو سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید