ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے شعبہ فارمیسی کا دورہ کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول ، اور شعبہ کے فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا پر تپاک استقبال کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل نے فیکلٹی کا اعلامیہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ فارمیسی شعبہ صحت کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اور فیکلٹی آف فارمیسی سے فارغ التحصیل طلبہ قومی و بین الاقوامی اداروں میں خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ آخر میں وائس چانسلر نے لائبریری کا دورہ کیا۔