ملتان ( سٹاف رپورٹر) ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انجینئر وسیم نذیر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نےاس کی منظوری دے دی ، دریں اثنا انجینئر محمد ذیشان نے کہا ہے کہ ینگ انجینئرز کو لیڈر شپ کے دھارے میں لانے کے لیے ینگ انجنیئرز نیشنل فورم کا آغاز خوش آئند ہے،تشکیل پانے والی نئی باڈی ینگ انجنیئرز کی فلاحی وبہبود کی خاطر انجینئرنگ کونسل کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے گی۔