• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے قتل میں ملوث شوہر اور شوٹر سمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں شوہر کی جانب سے شوٹر کے زریعے بیوی کو قتل کروانے کے معاملے پر پولیس نے مقتولہ کے گرفتار شوہر اور شوٹر سمیت 3 ملزمان کو گزشتہ روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جہاں سے عدالت نے ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ،پولیس کے مطابق پروفیسر فیروزہ جمیل کو اسکے شوہر نے دوسری شادی کرنے کے لئے قتل کروا دیا تھا شوٹر سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے پائے تھے ، دو لاکھ ایڈوانس دیا باقی 13 لاکھ کام ہو جانے کے بعد دئیے جانے تھے، مقتولہ فیروزہ جمیل 8 ماہ کی حاملہ تھی،مقتولہ کے شوہر نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔
ملتان سے مزید