اِسی دُھن میں ہیں بعض اہلِ سیاست
ملے مسند کسی صورت، کسی طور
وہ بس کُرسی پہ آنا چاہتے ہیں
عوام النّاس لائیں یا کوئی اور
کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس کنکشن کاٹنے کے معاملے پر حکومت کی درخواست پر آئی ایم ایف نے لچک کا مظاہرہ کر دیا۔
یونان کشتی حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر سکھر کے ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی طلبی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہید اعتزاز حسن کی دسویں برسی کے موقع پر اپنا خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
بنگلا دیشی عدالت کی جانب سے جلاوطن سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد کے دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں غیر ملکی سفارتکار کی لاش ملی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار خاتون کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے تعلیم کا کنوینر ڈاکٹر شازیہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی پر بحث کی گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آج بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 110 ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشن دی گئی ہے۔
دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان نے مطالبہ کی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس کو لائیو نشر کیا جائے۔
کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کے لیے نئی تاریخیں طے پا گئیں۔
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے ایک بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو ہلاک کر دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاربن پالیسی سے خطے کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہو گیا۔
لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ پر نیب لاہور نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔