کراچی (اسد ابن حسن) کراچی ایئرپورٹ پر ہی تعینات ایک سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اس وقت بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جب وہ اور ان کی فیملی کو سری لنکا سے کراچی آمد کے بعد کسٹم حکام نے گرین چینل نہ استعمال کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ ایف بی ار نے گرین چینل کی سہولت ختمکر دی ہے۔ سابق ڈی ڈی کے شور شرابے پر دوسرے متعلقہ اداروں کے حکام بھی وہاں جمع ہو گئے اور پھر کسٹم حکام نے ان کو جانے کی اجازت دے دی۔ بعد میں ایف ائی افسر نے ڈی جی سول ایوییشن، چیئرمین ایف بی ار اور دیگر متعلقہ حکام کو وقوعہ کی تمام تفصیلات ارسال کی ہیں اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ لاؤنج کے سی سی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کی جائیں۔ اس حوالے سے ایئرپورٹ کسٹم پر تعینات ایک افسر نے واقعہ کی تصدیق کی اور دعوی کیا کہ گرین چینل کی سہولت برقرار ہے۔