• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، لاہور اسلام آباد کی 9 پروازیں منسوخ، 80 پروازوں میں تاخیر، 3 طیاروں کی متبادل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )موسمی خرابی، لاہور اسلام آباد کی 9پروازیں منسوخ، 80پروازوں میں تاخیر، 3 طیاروں کی متبادل،ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور اور اسلام اباد ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اتوار کو یہاں کی 9پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا۔ ملک بھر کی 80 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی لاہور کی پرواز ایف زیڈ 359، 360 جدہ لاہور کی پرواز ایس وی 738 ریاض لاہور کی پروازیں ایس وی 736، 737، گلگت اسلام اباد کی پروازیں پی کے 601 602 دبئی اسلام اباد کی پروازیں ایف زیڈ 353، 354 منسوخ کر دی گئیں۔ شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 لاہور جبکہ دبئی لاہور کی پرواز پی اے 411 اور کراچی لاہور کی پرواز پی اے 406 کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی 32 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں 5 پروازیں شامل ہیں۔ لاہور کی بیشتر پروازوں کو 10 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ لاہور سے بینکاک کی پرواز ٹی جی 346 ایک دن بعد 22 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 28 پروازوں میں تاخیر ہوئی جن میں کراچی اسلام آباد کی 6 پروازیں بھی شامل ہیں۔ پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کا فلائٹ اپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ کی 7پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید