• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کو مکمل آزادی دی جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے حق خودارادیت اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاد دھانی کے دن کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو مکمل آزادی دی جائے اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق بشمول جان مال صحت اظہار رائے کی آزادی اور اسمبلی کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے ، سردار عبدالرحیم نے کہا ہے حق خود ارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایک بنیادی حق ہے جس کی نفی اس عالمی اعلامیے اور اس کے معاہدوں کی نفی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید