• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہمیں دھوکا دیا گیا‘ ایرانی مظاہرین کا امریکی صدر پر اعتماد ٹوٹ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)’ہمیں دھوکا دیا گیا‘ایرانی مظاہرین کا امریکی صدر پر اعتماد ٹوٹ گیا، ٹرمپ کے وعدوں کے بعد سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین خود کو تنہا محسوس کرنے لگے، اچانک پسپائی پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ٹائم میگزین کے مطابق ایران میں جاری شدید معاشی بحران کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں دھوکا دیا، کیونکہ جب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر یہ کہا تھا کہ ’’مدد آ رہی ہے‘‘ تو ایرانی عوام نے اسے امید کی کرن سمجھا اور بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، تاہم بعد ازاں ٹرمپ کی جانب سے فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹنے اور یہ اعلان کرنے پر کہ ایرانی حکومت نے مظاہرین کے قتل روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، عوام خود کو استعمال شدہ اور تنہا محسوس کرنے لگے؛ تہران اور دیگر شہروں کے مظاہرین نے ٹائم کو بتایا کہ ٹرمپ کے بیانات نے انہیں خطرے میں ڈال دیا، کیونکہ اسی امید پر لاکھوں افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید