• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد آج سے چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریگا

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد آج 19تا21جنوری 2026کو چین کا تین روزہ سرکاری دورہ کرے گا ، یہ دورہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (NPC) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ سال 2026 میں پاکستانی پارلیمنٹ کا عوامی جمہوریہ چین کا پہلا سرکاری سطح کا دورہ ہے،یہ دورہ پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور سدا بہار دوستی کا مظہر ہے،ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد چینی پارلیمانی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید