کراچی (افضل ندیم ڈوگر)اتوار کو موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر کی 15 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 108میں تاخیر ہوئی۔ لاہور سے کویت، بینکاک، جدہ، شارجہ، پشاور دبئی، سیالکوٹ دمام، کراچی ملتان کی 15 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈیول کے مطابق اسلام اباد کراچی کی 16 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے، اسلام اباد کی 21 پروازوں میں 10 گھنٹے، کراچی کی 15پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے، کراچی سے لاہور کی 9 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور کی 34 پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1 سے 15گھنٹے تک چلا گیا۔ ملتان ایئرپورٹ کی 7، کوئٹہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور پشاور کی 2، 2، پروازوں میں تاخیر ہوئی۔