کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے کہا ہے کہ گل پلازہ ریسکیو آپریشن اولین ترجیح ہے سیاست بعد میں ہوتی رہے گی آگ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھااس وقت بھی ٹیمیں کام کررہی ہیں میئر کراچی نے اتوار کی رات متاثرہ عمارت گل پلازہ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے پیر کی صبح اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس طرح کے واقعات پر گفتگو ہوگی کے ایم سی اپنی رپورٹس پیش کرے گی اس وقت رش ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آتی ہیں آگ بجھانے کیلئے جاری آپریشن کی نگرانی کیلئے یہاں موجود ہوں۔