اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ کے کنفرم ہونے والے تین ایڈیشنل ججز آج مستقل جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیں گے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔