• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ مردوں میں کمر درد نیند کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

کراچی (رفیق مانگٹ) ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ65سال سے زائد عمر کے مردوں میں دائمی کمر درد آنے والے برسوں میں نیند کے سنگین مسائل کی بنیاد بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کمر درد اور نیند کی خرابی کے درمیان تعلق یک طرفہ ہے، یعنی پہلے درد پیدا ہوتا ہے اور بعد میں نیند متاثر ہوتی ہے، جو مجموعی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔تحقیق میں واضح کیا گیا کہ نیند کی خرابی مستقبل میں کمر درد کی پیش گوئی نہیں کرتی، جس سے اس تعلق کی یک طرفہ نوعیت ثابت ہوئی۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر بزرگ افراد کے کمر درد کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے نتیجے میں یادداشت کی کمزوری، ذہنی دباؤ، اضطراب اور گرنے جیسے مسائل بڑھ سکتے ہیں، اس لیے بروقت درد کا علاج بہتر نیند اور صحت مند بڑھاپے کے لیے ناگزیر ہے۔یہ تحقیق پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کی اور اسے جریدہ Innovation in Aging میں شائع کیا گیا۔ مطالعے کے مطابق کمر درد نیند کے مسائل میں 12 سے 25 فیصد تک اضافے سے منسلک پایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید