• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عراقی ملیشیائیں اور افغان جنگجو ایران میں مظاہروں کو کچلنے میں ملوث ہیں؟

کراچی (نیوز ڈیسک) کیا عراقی ملیشیائیں اور افغان جنگجو ایران میں مظاہروں کو کچلنے میں ملوث ہیں؟ غیر ملکی مسلح گروہوں کے ذریعے کریک ڈاؤن کے الزامات، حشد الشعبی، فاطمیون اور زینبیون بریگیڈ پر شکوک، ہزاروں عراقی جنگجو سرحد پار کر کے ایران داخل ہوئے، امریکی و دیگر عالمی ذرائع رپورٹس، آزاد تصدیق مشکل ہے۔ یروشلم پوسٹ کے تجزیے میں الزام عائد کیا گیا کہ ایران نواز عراقی ملیشیائیں، جنہیں حشد الشعبی یا پاپولر موبلائزیشن فورسز کہا جاتا ہے، ممکنہ طور پر ایران میں جاری مظاہروں کو دبانے میں حکومت کی مدد کر رہی ہیں، جبکہ ماضی میں بھی ایسے دعوے سامنے آتے رہے ہیں کہ اسلامی انقلابی گارڈز (آئی آر جی سی) نے احتجاج کچلنے کے لیے غیر ملکی گروہوں کا سہارا لیا۔
اہم خبریں سے مزید