• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید فرقان علی کی تدفین، والد بھی فائر فائٹر تھے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گل پلازہ کی آگ بجھاتے ہوئے شہادت پانے والے 36سالہ فائر فائٹر فرقان علی کی پاپوش نگر قبرستان میں تدفین کر دی گئی ان کی نماز جنازہ ناظم آبادفائر اسٹیشن میں ادا کی گئی جس میں چیف فائر آفیسر ہمایوں خان سمیت فائر بریگیڈ کے عملے،کے ایم سی افسران اور عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی فرقان علی کے والد شوکت علی بھی فائر فائٹر تھے، مگر فالج کے بعد وہ انتقال کر گئےفرقان علی2018 میں ڈیسیز کوٹے کے تحت فائر بریگیڈ میں بھرتی ہوا تھا جو اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچاتا رہا فرقان علی کی قربانی ملک اور شہر کے لیے ایک مشعل راہ ہے دنیا بھر میں فائر فائٹرز کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے، کیونکہ وہ اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی جانیں بچاتے ہیں فرقان علی، کراچی میٹروپولیٹن کارپویشن کے فائر فائٹر اور ہفتے کی شب گل پلازہ میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے پہنچے تھے صبح پانچ بجے کے قریب پلازہ کی عقبی دکانوں میں آگ بجھاتے ہوئےایک ملبہ گرنے کے نتیجے میں جانبر نہ ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید