• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ، عالمی وسائل کے حصول کے لئے ریکارڈ سرمایہ کاری

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ، عالمی وسائل کے حصول کیلئے ریکارڈ سرمایہ کاری، 2025میں سرمایہ کاری 213.5ارب ڈالر تک جا پہنچی، توانائی، گیس، گرین پاور اور معدنیات بڑے اہداف، امریکی اثر و رسوخ میں کمی سے فائدہ اٹھانے کی چینی حکمتِ عملی، قرضوں اور شفافیت پر عالمی خدشات برقرار ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق چین نے 2025 میں اپنے نمایاں عالمی انفراسٹرکچر منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے ریکارڈ 213.5 ارب ڈالر تک پہنچا دیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 75 فیصد زیادہ ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں امریکی اثر و رسوخ میں آنے والی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی، معدنیات اور اسٹریٹجک وسائل تک طویل المدتی رسائی حاصل کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید