کوئٹہ ( پ ر) ال بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہزارگنجی کے سرپرست اعلی سردار سرور خان بڑیچ کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین مصطفی خان اچکزئی۔سینئر وائس چیئرمین لالا نور محمد بڑیچ۔صدر حاجی رفو گل بڑیچ۔سینئر نائب صدر حاجی جلیل احمد اچکزئی۔ جنرل سیکریٹری حاجی شیر علی بنگلزئی۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالحکیم کاکڑ۔پریس سیکریٹری حاجی عبدالباری بڑیچ۔فنانس سیکریٹری محمد رمضان بڑیچ۔ صابر علی بنگلزئی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی کے نا روا اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور سخت سے سخت قدم اٹھایا جائے گا ۔ایسوسی ایشن نے ایف آئی آرکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ایسوسی ایشن اور ہمارے غیورارکان ڈرنے والے نہیں سب زیادتیوں کا حساب ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی کو دینا پڑے گا ۔ اجلاس میںمنڈی کے چاروں گیٹوں پر سیکورٹی کے نام پر کمرے تعمیرکرنے کے بارے میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیا26 سال سے منڈی کو ڈاکو لوٹ رہے تھے جوسیکورٹی کی ضرورت آن پڑی۔کمرے سیکورٹی کے لئے نہیں غنڈا ٹیکس وصول کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے منڈی کے ایریامیں 7 بینکوں کو بند کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے ایک بینک سے تو چھ لاکھ پچاس ہزار لیے گئے باقی بینکوں سے مبینہ طور پرپندرہ لاکھ روپے ڈیمانڈ کیے جا رہے ہیں ۔پیسے دو تو بینک قانونی ورنہ غیر قانونی ۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی نے منڈی ہزارگنجی کو لاوارث سمجھ رکھا ہے یہ ان کی بھول ہے ایسوسی ایشن کے شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ایسوسی ایشن نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی کے ذیادتیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔