کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان، میر وائس، احمد شاہ، عبداللہ، عمر فاروق، توقیر بھٹی، ضیاء الحق، نعمت اللہ و دیگر نے بیان میں تحریک انصاف کوئٹہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں نور خان خلجی ایڈووکیٹ ، سلیم آغا، زین العابدین خلجی اور فیصل دہوار کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کا پیغام عام کریں گے کیونکہ اس وقت پارٹی کو ٹریک پر لانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے باہم مشاورت اور افہام وتفہیم سے ہونے چاہئیں یکطرفہ فیصلوں سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔