کوئٹہ (پ ر) پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی نے مشترکہ بیان میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کے گھر پر مسلح دہشتگروں کے حملے اور عبدالخالق ہزارہ کے زخمی ہونے کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس المناک واقعے کی عدالتی تحقیقات کی جائے۔