• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباءتعلیمی سفر کےآغاز سے ہی تحقیق کی راہ اپنائیں ،پروفیسر شبیر لہڑی

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں "بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ اپلائڈ ہیلتھ سائنسز" کی افتتاحی تقریب منعقدکی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی تقریب کے مہمان خاص تھے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فریدہ کاکڑ اعزازی مہمان خاص تھیں۔ تقریب میں تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جریدے کے ایڈیٹر ان چیف پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے تعلیم میں تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بی یو ایم ایچ ایس میں ایک مخصوص تحقیقی جریدے کی حیثیت بیان کی۔ انہوں نے سامعین کو بتایا کہ "بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ ایلائڈ ہیلتھ سائنسز" سہ ماہی شائع ہوگا، جس کے شمارے ہر تین ماہ بعد جاری کیے جائیں گے، جو طبی اور ضمنی صحت سائنسز میں اعلیٰ معیار کی تحقیق کو پھیلانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے اپنے تعلیمی سفر کے ابتدائی مراحل سے ہی تحقیق میں طلباء کی فعال شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کو جریدے میں اپنا کام پیش کرنے اور اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔۔ مزید برآں وائس چانسلر نے بہترین محققین کو اعزاز دینے کے لیے ایک تحقیقی ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔
کوئٹہ سے مزید