کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے 36 اضلاع میں انسدادپولیومہم 5 جنوری تک جاری رہے گی صوبے میں اب تک انسدادپولیو مہم کے دوران 92فیصدہدف حاصل کر لیا گیاہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر ذرائع کے مطابق انسدادپولیو مہم پانچویں روز بھی صوبے میں جاری رہی چار روز کے دوران مہم کا 92فیصدہدف حاصل کیا گیا 7روزہ مہم کے دوران 26لاکھ سے زائدبچوں کوپولیوسے بچاو سے قطرے پلانے کاہدف مقررہے واضح رہے کہ بلوچستان میں سال 2024 کے دوران پولیووائرس کے 27 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔