کوئٹہ ( پ ر)جمعیت کی مجلسِ فقہی کے سربراہ مولانا مفتی محمد روزی خان نے جامعہ سراج المدارس اخترآباد کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی تعلیمات کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی آئین پاکستان کی روح کے قتل کے مترادف ہوگی مدارس کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے افراد مدارس رجسٹریشن ایکٹ کی منظوری کے بعد اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔