• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہوں پر بحالی ٹریفک کیلئے ایمرجنسی کیمپ لگائے ،این ایچ اے

کوئٹہ(پ ر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے موسم کی پیشگوئی کے بعد این ایچ اے نے بلوچستان میں تمام قومی شاہراہوں پر بحالی ٹریفک کیلئے مندرجہ ذیل حساس مقامات پر 25دسمبر 2024 ء سے ایمرجنسی کیمپ لگائے ہیں ،جس میں برف ہٹانے والی مشینری، نمک، افرادی قوت اور متعلقہ تمام وسائل کے ساتھ سائٹ سٹاف متحرک کردیاگیا ،مینٹیننس یونٹ قلات کوئٹہ، چمن (N-25)کوئٹہ کیمپ آفس خالق آباد منگچر، کیمپ آفس ماشاء اللہ ہوٹل کھڈ کوچہ، کیمپ آفس پڑنگ آباد بائی پاس لکپاس، کیمپ آفس پی ایس او پمپ سونا خان، کیمپ آفس کچلاک ویسٹرن بائی پاس ڈی ایچ اے، کیمپ آفس شیلا باغ، کیمپ آفس خوجک ٹاپ چمن، مینٹیننس یونٹ لکپاس، نوشکی، دالبندین کیمپ آفس لکپاس، کیمپ آفس شیخ واصل مینٹننس یونٹ کچلاک خانوزئی کیمپ آفس کچلاک زیارت کراس، کیمپ آفس زیارت کراس خانوزئی، کیمپ آفس خانوزئی دلسورہ، کیمپ آفس کان مہترزئی، کیمپ آفس مسلم باغ، کیمپ آفس مسلم باغ بائی پاس، مینٹننس یونٹ کوئٹہ، ڈھاڈر، نوتال، سبی، ڈیرہ اللہ یار (N-65)سبی کیمپ آفس آفس ماشاء اللہ ہوٹل مچ کولپور کیمپ آفس ریلوے پھاٹک کولپور، کیمپ آفس کوئٹہ سریاب کسٹم مینٹننس یونٹ قلعہ سیف اللہ، لورالائی، رکھنی (N-70)قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔
کوئٹہ سے مزید