کوئٹہ(پ ر) نیشنل کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالماک بلوچ نے بزرگ سیاسی رہنما سردار محمد زمان محمد شہی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد زمان محمد شہی کا شمار بلوچستان کے عظیم سیاسی اکابرین میں ہوتا ہے انہوں نے ایوبی دور آمریت میں قید وبند سمیت بدنام زمانہ قلی کیمپ میں انسانیت سوز صعوبتیں برداشت کیں بھٹو کے آمرانہ دور میں بھی زندگی کے اچھے ایام جیلوں میں گزاریں مگر کبھی ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہر قسم کی آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا وہ ایک باکردار سیاسی رہنما اور علم دوست و ترقی پسند سردار تھے ۔