• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت اور آل تفتان کوچز بس ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان حکومت اور آل تفتان کوچز بس ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز نے اپنی جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے حکومتی یقین دہانی پر تفتان کے ٹرانسپورٹرز نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوا ہے ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے تمام فریقین کی مشاورت سے مسائل کا حل نکالا گیا اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل حکومت کی کامیابی ہے تفتان روٹ پر ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا، دوسری جانب تفتان کوچز بس ٹرانسپورٹرز نے حکومتی یقین دہانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کریں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کے لئے جلد پیش رفت کا آغاز ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید