• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کوہرحوالے سے پسماندہ رکھاگیا‘زاہد اختربلوچ

کوئٹہ(پ ر)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہداختربلوچ نے کہاہےکہ بلوچستان کوتعلیم ترقی روزگارسمیت ہرحوالے سے پسماندہ رکھاگیاہےبلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل اوران کے حل کے حوالے سےجماعت اسلامی مہم چلارہی ہے پشتون بلوچ ودیگرقبائل جدوجہدمیں ہماراساتھ دیںسازش کے تحت وفاق ومقتدرقوتوں کے تعاون سے بلوچستان کوپسماندگی،جہالت،تباہی وبربادی کی طرف دھکیل دیاگیاہےاب ہم کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گےانہوںنے نوجوانوں کے وفد اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی والوں کوکوئلہ ٹرک اورپٹرول گاڑی کی تعداد کے مطابق رقم بٹورنے سے فرصت نہیں ہرمعاملے میں بلوچستان کے لوگوں کااستحصال کیاجارہاہے ۔
کوئٹہ سے مزید