لاہور(جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سےریلوے سمپارس یونین کے وفد نے سرپرست اعلی راجہ محمد عرفان کی قیادت میں ملاقات کی ، وفد میں یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر عبد الخالق مہر ،ذاہد خان ،محمد علی اور فہیم ربانی شامل تھے یونین کے قائدین نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ریلوے سے متعلق اجتماعی امور اور مسائل سے انہیں آگاہ کیا ، وفد نے اکبر بگٹی بگٹی کو دوبارہ چلانے کی درخواست کی جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے حل طلب مسائل کی یقین دہانی کروائی ۔