لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے رکنیت سازی مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ تحصیل سٹی لاہور، تحصیل ماڈل ٹاؤن، تحصیل شالیمار ، تحصیل کینٹ، تحصیل رائیونڈ کی 30 یونین کونسل میں رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے۔ جس میں زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے کیمپوں کا رخ کیا۔