• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناواں ، گیس سلنڈروں کی دکان میں ڈاکہ ، دیگر 6علاقوں میں بھی وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں میں جمشید کی گیس سلنڈروں کی دکان سے لاکھوں روپے اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ۔مانگا منڈی میں افضل سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں فائق سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان ،شادباغ میں عظیم سے1 لاکھ 60 ہزار اور موبائل فون،لوئرمال میں الیاس سے 1لاکھ 55ہزار اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں یاسر سے 50 ہزار موبائل فون چھین لیاگیا، لیاقت آباد اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک ساندہ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید