لاہور ( پ ر ) سابق صوبائی وزیر اورصدریو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اُڑان پاکستان ' منصوبے کو قومی معاشی ترقی کے لیے جامع اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلابی منصوبے کی تشکیل کے لیے یونیورسٹیوں، چیمبرز آف کامرس، معروف معیشت دانوں، تمام سیاسی قیادت اور تھنک ٹینکس کو مل کر مشاورت کرنی چاہیے۔