لاہور(اپنے نامہ نگار سے )قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب پیپلز سیکر ٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی ، آج تجدید عہد کادن ہے،سیمینار کے اختتام پر قائد عوام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کا اہتمام جنرل سیکرٹری پی پی لاہور رانا جمیل منج نے کیا تھا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،میاں ایوب،سہیل ملک،عارف خان،شاہدہ جبیں،نادیہ شاہ،امجد جٹ،اور دیگر بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے کہاکہاگر پی پی پی کو پنجاب میں زندہ کرنا ہے تو بھٹو کے فلسفہ پر عمل کرنا ہے ہو گا اوربے نظیر کے مشن کو آگے لیکر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہو گا ۔ میاں ایوب،آصف ہاشمی،سہیل ملک اور دیگر نے کہا کہ بھٹو نے لاہور میں پیپلزپارٹی بنائی تو اسمیں سب طبقہ فکر کے لوگ تھے۔ نواز شریف ضیا الحق کے پیدوار ہے ،پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے اتحاد کیوں کیا۔