لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہے ۔ فلسطین میں 458 دن سےاسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے غزہ گھنڈارت میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ لاکھوں افراد سخت سردی میں بے گھر ، بے ساز و سامان ، خوارک ، صاف پانی اور ادویات جیسے بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔