• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذمہ داریاں پوری نہ کیں توروزقیامت کیاجواب دینگے، مذہبی رہنما

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مولانا احسان اللہ فاروقی نے ہر جگہ اور ہر حالت میں حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا۔ وہ حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کلمہ حق بلند کرنے والے ایک دلیر اور بےباک راہنماء تھے ۔ وہ جامعہ فاروقیہ مدینہ کالونی میں احسان اللہ شہید کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس سے علامہ زاہد محمود قاسمی، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ، مولانا عبد الرب امجد ،مولانا منصوب احمد رحیمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو پھر سوچ لیں کل قیامت کے دن عرش والے خدا اور مدینے والے مصطفیٰ کو کیا جواب دیں گے۔ آج ہی فیصلہ کر لیں کہ ہم نے کل قیامت کے دن ابن الوقت، مفاد پرستوں کے ساتھ اٹھنا ہے یا ہم اپنا حشر شہدائے کربلا، امامِ ابو حنیفہ ،امام مالک جیسے علمائے حق کے ساتھ چاہتے ہیں ۔
لاہور سے مزید