• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی طرف سے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کیلئے گھر

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کے اہل خانہ کو 1کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق نجی ہاؤسنگ سکیم رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل محمد اسحاق نے گذشتہ سال جون میں کراس فائرنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
لاہور سے مزید