• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا کشمیریوں کا قتل عام کرکے اقلیت میں بدل رہا ہے، زاہد اقبال

پیرس(رضا چوہدری) کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کشمیری عوام اپنے حق خوداردیت کیلئے گزشتہ سات دہائیوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ انڈیا کی نام نہاد جمہوریت کے وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر کی بنیادی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے انڈیا میں شامل کر لیا اور وہاں آباد کشمیریوں کا قتل عام کرکے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے، خصوصی طور بچوں کو بولٹ پوائنٹ سے نابینا کرنے کے واقعات سرعام ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کے حصول اور آزادی کی تحریک کیلئے بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،بھارتی افواج نے ظلم کا ہر ہتھکنڈا آزمالیا، کشمیریوں نے ثابت کیا وہ مر سکتے ہیں لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،کشمیری ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
یورپ سے سے مزید