کوئٹہ (خ ن) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال کاکڑ اور سی ای او عبدالکبیر زرکون نے گزشتہ روز (westbury)گروپ اور ڈالڈا فوڈز لمیٹڈ کے چیئرمین بشیر جان محمد سے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان میں ممکنہ سرمایہ کاری اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیاچیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر زرکون نے انہیں اسلام آباد میں بی بی او آئی ٹی اورفیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرمس اینڈ انڈسڑیز (ایف پی سی سی آئی) کے اشتراک سے ہونیوالی مجوزہ بلوچستان بزنس سمٹ میں شرکت کی دعوت دی بلال خان کاکڑ اور عبدالکبیر زرکون نےاس موقع پر گفتگوکرتےہ وئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے بلوچستان میں کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ملک بھر کے کاروباری طبقے کو اس سلسلے میں آن بورڈ لیا جا رہا ہے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مختلف دوست ممالک کے سفارتکاروں، غیرملکی کمپنیوں،ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس، صنعتکاروں اور بزنس لیڈرز کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے رابطے کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیںانہوں نے کہا کہ بلوچستان کاروبار کے لئے کھلا ہے اور ملک کی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے تیار ہے ملک بھر کے تاجربلوچستان کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کریںحکومت بلوچستان ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی اس موقع پر (westbury) گروپ اور ڈالڈا فوڈز لمیٹڈ کے چیئرمین بشیر جان محمد نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔