کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری شاکر محمد حسنی نے ایڈووکیٹ جنرل آفس بلوچستان میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اسناد اور غیرقانونی طریقوں سے درجنوں من پسند افراد کی تقرریاں اور پروموشنز قابل مذمت ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل آفس ایک طرف قانون کی حکمرانی کا دعویدار ہیںلیکن دوسری طرف میرٹ کو پامال کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ ان بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کی کسی صورت حمایت نہیں کی جائے گی ۔