دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ڈاکٹر پیر محمد ارشد مصطفائی خلیفہ مجاز اجمیر شریف کے نواسے وفات پا گئے۔ کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر، چوہدری مشتاق احمد، سہیل احمد، سارا احمد، پاکستان مسلم لیگ اوورسیز ہالینڈ کے رہنما پیر سید اقرار شاہ، چوہدری پرویز علی سندیلہ، چوہدری فیصل منظور، محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالباسط خان، محمد شہباز مرزا، ندیم اختر بٹ، فیصل علی راجپوت، حاجی عبدالرزاق، ڈاکٹر احسان الحق، ڈاکٹر افتخار احمد چٹھا، چوہدری محبوب احمد و دیگر نے ڈاکٹر پیر محمد ارشد مصطفائی سے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔