• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں برف باری، برسٹل ائرپورٹ کا فضائی آپریشن معطل

برسٹل( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے مغربی حصوں میں برفباری کے باعث برسٹل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر حصوں کے لئے وارننگ جاری کردی۔برطانیہ کے بعض علاقوں میں 40سینٹی میٹر تک برف گرنے کا امکان ہے۔ انگلینڈ میں سیلاب کی 38وارننگز بھی جاری کردی گئیں، شدید برف باری کے سبب بجلی معطل ہونے کا بھی امکان ہے۔
یورپ سے سے مزید