• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ سینئر افسر جنسی زیادتی کے الزامات پر عدالت میں پیش

لندن (پی اے) میٹروپولیٹن پولیس کا ایک سینئر افسرعصمت دری کی کوشش اور جنسی زیادتی کے دو الزامات پر عدالت میں پیش ہوا ہے41سالہ سپرنٹنڈنٹ جیمی گورڈن پر الزام ہے کہ اس نے 8اور 19دسمبر 2023کو ڈیوٹی کے دوران ایک خاتون پر حملہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ تینوں جرائم جنوبی لندن کے شہر سوٹن میں ایک ہی خاتون کے خلاف ہوئے ہیں۔ مسٹر گورڈن جمعہ کو ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے 19دسمبر سے متعلق جنسی زیادتی کے الزام سے انکار کیا۔ انہیں دیگر دو الزامات کے لیے درخواستیں داخل کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا۔ کینٹ میں روچیسٹر کے سپرنٹنڈنٹ کو 11فروری کو اسی عدالت میں پیش ہونے کے لیے مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا۔ انہیں جنوری 2024میں ساؤتھ ایسٹ کمانڈ یونٹ سے معطل کر دیا گیا۔
یورپ سے سے مزید