لندن (پی اے) شراب اور منشیات فروش سینکڑوں ڈرائیور گرفتار۔ رپوٹ ہوئے کے مطابق دسمبر میں سیکڑوں کار سواروں کو حد سے زیادہ شراب یا منشیات پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پائے جانے پر گرفتار کیا گیا۔ ایک17سالہ لڑکا گرفتار شدگان میں شامل تھا، جب 15دسمبر کو جنوبی گلوسٹر شائر کے پکل چرچ میں پانچ افراد پر مشتمل ایک کار ٹیلی گراف کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کار میں موجود کسی کو بھی شدید چوٹیں نہیں آئیں اور بعد میں اس پر حد سے زیادہ شراب پینے اور لائسنس یا تھرڈ پارٹی انشورنس کے بغیر گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس نے ایک ماہ کے دوران 241 گرفتاریاں کیں جن میں عوامی رپورٹس اور سٹاپ چیک سائٹس شامل ہیں گرفتاریوں میں شراب پی کر ڈرائیونگ کی وجہ سے 62فیصد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ نشے میں ڈرائیونگ کے جرائم 38فیصد تھے۔ سب سے عام عمر کا گروپ 25اور سال34کے درمیان ڈرائیوروں کا تھا، جو 32 فیصد گرفتاریوں کا حصہ بنتے ہیں، اس کے بعد 35 سے 44 سال کی عمر کے (24فیصد) اور 25 سے کم عمر کے (20فیصد) تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں تقریباً 90فیصد مرد تھے۔ فورس کے روڈ پولیسنگ اور روڈ سیفٹی یونٹ کی قیادت کرنے والے چیف انسپکٹر رابرٹ چیز مین نے کہا کہ معذوری کے دوران گاڑی چلانے کا فیصلہ صرف غیر قانونی نہیں ہے بلکہ یہ ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے جو زندگی کو ایک لمحے میں تباہ کر سکتا ہے۔